سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے معاشی شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے کیونکہ توانائی کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حکومت نے توانائی کی کمی دور کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ ہائیڈل پاور جنریشن کے منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں کوئلے، ہوا، سورج کی روشنی اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف ممالک سرمایہ کاروں کو بھی راغب کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -