رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کافیڈریشن ہاﺅس کا دورہ

رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کافیڈریشن ہاﺅس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے چیئرمین رفیق سلیمان کے ہمراہ فیڈریشن ہا ﺅ س کا دور ہ کیا اور صدر فیڈریشن چیمبر اور دیگر عہدیداران سے ملاقا ت کی اس ملا قا ت میں چاول کی ایکسپورٹ کی بڑ ھتی ہو ئی لا گت اور اسکے نتیجہ میں عالمی منڈ ی میں پا کستا نی چاول کی ایکسپورٹ میں بتدریج کمی کی وجو ہا ت پر بات چیت کی ۔ رائس ایکسپورٹ ایسویس ایشن کے چیئر مین رفیق سلیمان نے صدر فیڈریشن چیمبر کو بتا یا کہ چاول کی ایکسپورٹ کے لیے خصو صی کنٹینر ز کی عد م دستیابی اور بندرگاہو ں پر کنٹینر ٹر مینل کے بڑ ھتے ہو ئے چا رجز اور اسکے بالمقا بل غیر معیا ری سر وس ،سیلز ٹیکس ری فنڈ میں غیر معمولی تا خیر ، لو ڈ شیڈ نگ وغیر ہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے ہماری چا ول کی نہ صر ف ایکسپورٹ متا ثر ہو رہی ہے بلکہ پیداوار بھی متا ثر ہو رہی ہے ۔ اس میٹنگ میں صدر فیڈریشن چیمبر کے ساتھ نا ئب صدور خر م سعید اور اسما عیل ستا ر نے بھی شر کت کی اسکے علا وہ ثا قب فیا ض مگو ں بھی شریک تھے ۔زکر یا عثمان نے ANFکی جانب سے کنٹینر ز کی ایگز امنیشن سے متعلق وفد کو بتا یا کہ فیڈریشن چیمبر نے اس معا ملے میں تمام بندرگا ہوں ، ٹر مینل آپر یٹر ز اور اسٹیٹ بنک کو بھی را بطہ میں رکھا ہو اہے ۔ اور اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ٹڑ مینل آپر یٹر ز پر وفیشنل پیکرز رکھنے پر آمادہ ہو چکے ہیں ۔ بجلی کے بل میں جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے سے زکر یا عثمان نے کہا کہ رائس ایک ٹر یڈ یشنل آئٹم ہے اسے بھی ٹیکسٹائل ،لیدر ، سر جیکل ،سپورٹس اور کارپٹ کی طر ح زیرو ریٹ سیل ٹیکس رجیم میں لا یا جا ئے ۔ رائس سیکٹر ریسر چ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے الگ انسٹی ٹیوٹ بنا ئے تعمیرا ت اور مشینر ی کے امپورٹ کے لیے EDFسے فنڈ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -