ایس آر او 412(1)فوری طور پر واپس لیا جائے:لاہورچیمبر

ایس آر او 412(1)فوری طور پر واپس لیا جائے:لاہورچیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس آر او 412(1)فوری طور پر واپس لیا جائے۔ یہ مطالبہ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کی سربراہی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالحمید کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں صدر عدنان ناصر، جنرل سیکریٹری ندیم احمد شیخ اور ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران وسیم سرور، رضوان حمید، سلیمان حمید اور ابراہیم حمید شامل تھے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ یونانی اور ہومیوپیتھک ذریعہ علاج سستا ترین تصور کیا جاتا ہے مگر ایس آر او 412(1)2014لوگوں کو سستی ٹریٹمنٹ سے محروم کردے گا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر رائج طریقہ کار کو مدّنظر رکھتے ہوئے متبادل ہیلتھ کیئر مصنوعات کے لیے ایک پالیسی وضع کرے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی تشکیل اور نفاذ اس شعبے کے مفادات کو مدّنظر رکھ کر کی جائے اور پالیسی سازی کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انیس کروڑ سے زائد عوام کے مفادات کو مدّنظر رکھتے ہوئے ایس آر او 412(1)2014فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مزید :

کامرس -