سرمایہ کاری مالیت میں1ارب36کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ

سرمایہ کاری مالیت میں1ارب36کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس 30600پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبورکرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب36کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.17فیصدزائد جبکہ52.23فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ،فرٹیلازئر اور گیس سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30800پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حدبھی عبور کرگیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 70.47پوائنٹس اضافے سے 30663.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر402کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 210کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،170کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 36کروڑ1لاکھ 8ہزار663روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب95ارب 64 کروڑ 80 لاکھ 96ہزار 43روپے ہوگئی ۔
جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں29کروڑ37لاکھ78ہزار 820شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں6کروڑ9لاکھ53ہزار 590شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت399.00روپے اضافے سے8499.00روپے اورایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی قیمت71.37روپے اضافے سے 1514.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت84.00روپے کمی سے1604.00جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت58.33روپے کمی سے 10791.67روپے ہوگئی ۔جمعرات کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ92ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے11.09روپے جبکہ اینگرو فرٹیلائزر کی سرگرمیاں1کروڑ45لاکھ 72ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.70روپے اضافے سے60.66روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس27.04پوائنٹس کمی سے 20157.21پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس20.90پوائنٹس اضافے سے 49104.96جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس11.48پوائنٹس اضافے سے 22473.40پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -