اگست میں چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ

اگست میں چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال2014-15کے ماہ اگست کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اگست کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 2کروڑ 7لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمد 2کروڑ 74لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔اس طرح چائے کی پتی کی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -