کونسی سروس آپ کے میسجز کیلئے محفوظ ترین ہے ؟جدید تحقیق میں حقائق سامنے آگئے

کونسی سروس آپ کے میسجز کیلئے محفوظ ترین ہے ؟جدید تحقیق میں حقائق سامنے آگئے
کونسی سروس آپ کے میسجز کیلئے محفوظ ترین ہے ؟جدید تحقیق میں حقائق سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو ( نیوز ڈیسک ) سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سناؤڈن کے تشویشناک انکشافات کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اور حکومتیں شہریوں کی ای میل اور موبائل فون میسج کی مسلسل نگرانی کرتی رہتی ہیں اور کسی کی کوئی بھی بات محفوظ نہیں ہے۔ اس خدشے کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکٹرانک فرنٹیئر فاؤنڈیشن نامی کمپنی نے میسج بھیجنے کے سات مختلف طریقوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور انہیں ایک فہرست کی صورت میں مرتب کیا۔اس فہرست میں فیس بک اور سکائپ جیسے میسجنگ سسٹم شامل ہیں۔اس سروے کے مطابق ایپل کمپنی کا نظام سب سے زیادہ محفوظ ہے اور اس کی جاسوسی اور معلومات چوری ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔ ایپل کمپنی کے iMessage کو فیس بک ، واٹس ایپ ، سنیپ چیٹ ، سکائپ ، اور گوگل چیٹ سے زیادہ محفوظ پایا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -