اب آپ کا موبائل چوروں سے مقابلہ کرے گا

اب آپ کا موبائل چوروں سے مقابلہ کرے گا
اب آپ کا موبائل چوروں سے مقابلہ کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلاسکو (نیوز ڈیسک)موبائل فون چوری ہو جانا یا گم ہو کر کسی کے ہاتھ لگ جانا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اب ایک ایسا سافٹ ویئر متعارف کروا دیا گیا ہے جو اس مسئلے کا بڑی حد تک تدراک کر سکتاہے ۔سکاٹ لینڈ کے سائنسدان نے ایک ایسی ایپ تیار کر لی ہے جس کی بدولت موبائل فون کوخود ہی معلوم ہو جائے گا کہ وہ کسی چور یا اجنبی کے ہاتھ لگ گیا ہے ۔یہ ایپ فون کے مختلف سینسرز سے ملنے والے ڈیٹا کو اکٹھا کر کے صارف کا ایک پروفائل تیار کرے گا اور جب بھی اس پروفائل میں غیرمعمولی تبدیلی ہو گی تو یہ اپنی تسلی کے لیے پاس ورڈ مانگے گا۔مثلاً آپ کا فون یہ بات ریکارڈ کر ے گا کہ آپ عام طور پر کون سے وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں،کونسے موبائل ٹاور ز کے قریب رہتے ہیںاور یہاں تک کہ ایکسلرومیٹر کے ذریعے فون یہ بھی جان لے گا کہ آپ عموماًاسے کس طرح پکڑتے ہیں ۔جب بھی ان باتوں میں واضح تبدیلی ہو گی مثلاً فون آپکے علاقے سے کسی دور دراز علاقے میں چلاجائے یا کسی اجنبی وائی فائی نیٹ ورک کو استعمال کرے گا تو یہ بے چینی محسوس کرنے لگے گا اور خود بخود لاک ہو جائے گا ۔مخصوص پاس ورڈ داخل کرنے پر ہی اسے دوبارہ کھولا جاسکے گا۔سائنسدان اس بات پر بھی کام کر رہے ہیں کہ ایسی صورتحال میں فون خود ہی مالک کو میسج بھیج کر بتا سکے کہ وہ کس علاقے میں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -