آپ کی تمباکو نوشی آپ کے گھروالوں کو موٹا کر رہی ہے ،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

آپ کی تمباکو نوشی آپ کے گھروالوں کو موٹا کر رہی ہے ،سائنسدانوں نے خبردار کر ...
آپ کی تمباکو نوشی آپ کے گھروالوں کو موٹا کر رہی ہے ،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)سگریٹ کے تباہ کن اثرات پہلے بھی کچھ کم نہ تھے لیکن اب ان میں ایک اور تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے ۔امریکی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ سگریٹ کا دھواں موٹاپے کا مرض پیداکرتا ہے اور خصوصاً وہ لوگ جو سگریٹ پینے والوں کے قریب موجود ہوتے ہیں اس دھوئیں کی وجہ سے موٹا پے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔یوینورسٹی آف یوتاہ کے سائنسدانوںنے تجربات سے معلوم کیا کہ سگریٹ کا دھواں جسم میں جانے سے خلیات کے اندر پائے جانے والے مادہ مائیٹو کا نڈریامیں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے ۔اس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ خلیات انسولین کے اثرکو محسوس نہیں کرپاتے اور رفتہ رفتہ جسم میں انسولین کی مقدار بڑھتی جاتی ہے ۔انسولین میں اضافے کے ساتھ ہی جسم میں چربی کی مقدار میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اور موٹاپے کی بیماری انسان کو جکڑ لیتی ہے ۔ اس کے علاوہ جسم میںکمیائی تعاملات میں گڑ بر اور دل کی بیماریوں کا خدشہ بھی بڑھ جاتاہے ۔اس تحقیق سے واضح ہو گیاہے کہ موٹاپہ پیدا کرنے میں سگریٹ کے دھویں کا واضح کردار ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -