سانپ کی خاتون کو اپنے ساتھ گٹر میں لے جانے کی کوشش

سانپ کی خاتون کو اپنے ساتھ گٹر میں لے جانے کی کوشش
سانپ کی خاتون کو اپنے ساتھ گٹر میں لے جانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک ( نیوز ڈیسک ) جنگلوں یا کھیتوں میں سانپ کا سامنا ہو جانا تو کائی عجیب بات نہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک خاتون پر اس کے گھر کے بیت الخلاءمیں ایک اژدھے نے حملہ کر دیا۔رامپیونگ اونلا مائی نامی خاتون غسل کر رہی تھی کہ اچانک پائتھن نسل کے اژدھے نے ٹوائلٹ سے سر نکال کر اس کا ہاتھ دبوچ لیا اور پھر اسے سیورج پائپ کی طرف  کھینچنا شروع کر دیا۔
خوف سے چیختی خاتون نے دوسرے ہاتھ سے قریب پڑا جھاڑو پکڑ کر اژدھے پر وار کئے لیکن وہ اسے چھوڑنے پر تیار نہ تھا اور مسلسل اسے ٹوائلٹ کے اندر کھینچنے کی کوشش کر رہا تھا۔خوش قسمتی سے اسی دوران اس کی بیٹی مدد کو پہنچ گئی اور دونوں نے لاٹھی اور جھاڑو کے وار کر کے نہایت مشکل سے اژدھے سے نجات پائی۔
خاتون کے ہاتھ پر ہسپتال میں 20 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور اس کا علاج تاحال جاری ہے۔اژدھا دوبارہ ٹوائلٹ میں گھس کر غائب ہو گیا اور تاحال اس کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -