بھارتی انسانی حقوق کمیشن نے چھتر گام ہلاکتوں پر رپورٹ طلب کر لی

بھارتی انسانی حقوق کمیشن نے چھتر گام ہلاکتوں پر رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی(کے پی آئی)بھارتی انسانی حقوق کمیشن نے وزارت دفاع اوربڈگام پولیس سے چھتر گام ہلاکتوں کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔کمیشن نے ان ہلاکتوں کے سلسلے میں بڈگام پولیس اور وزارت دفاع کے نام علیحدہ نو ٹسز جاری کیے ہیں۔کمیشن کے ایک بیان میں کہاگیا ہے قومی انسانی حقوق کمیشن نے مرکزی وزارت دفاع اور ایس پی بڈگام کے نام علیحدہ نو ٹسز جاری کیے ہیں جن میں ان سے کہاگیا ہے کہ وہ چھترگام میں3نومبر کو فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں2ہلاکتوں کے سلسلے میں2ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کریں۔
یاد رہے کہ فوج نے ان ہلاکتوں کے سلسلے میں پہلے ہی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ حریت کانفرنس (ع)نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں ان ہلاکتوں کے سلسلے میں درخواست دائر کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -