شہری نے اپنی ہی گاڑی کلہاڑی سے تباہ کر دی ،وجہ نا قابل یقین

شہری نے اپنی ہی گاڑی کلہاڑی سے تباہ کر دی ،وجہ نا قابل یقین
شہری نے اپنی ہی گاڑی کلہاڑی سے تباہ کر دی ،وجہ نا قابل یقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک)اگر زندگی کے معاملات آ پ کی مرضی کے مطابق نہ چل رہے ہوں تو غصہ آ جانا فطری بات ہے لیکن عافیت اسی میں ہے کہ غصہ قابو میں رہے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک اچھے بھلے اکاﺅنٹنٹ کا غصہ جب قابو سے باہر ہوا تو منٹوں میں لاکھوں کے نقصان کا باعث بن گیا۔سپارٹا کو کیپن نامی35سالہ شخص پبلک ٹرانسپورٹ کی وجہ سے اکثر دفتر لیٹ پہنچتے تھے اور جب ان کے افسر نے اس بات پر سرزنش کی توا نہوں نے بھاری رقم خرچ کرکے Fiat 500نامی نئی کار خریدی۔ اگلی صبح جب وہ بر وقت دفتر پہنچے کا خواب لے کر گاڑی میں بیٹھے تو بد قسمتی سے نئی گاڑی نے سٹارٹ ہونے سے انکار کر دیا ۔جب بار بار کوشش سے بھی گارنٹی سٹارٹ نہ ہوئی تو سپارٹا کو کے سر پر جنون سوار ہو گیا ۔ انہوں نے بھاگ کر ایک کلہاڑا اٹھایا اور اپنی نئی گاڑی پر اندھا دھند وار شروع کر دئیے ۔چند منٹ بعد گاڑی کے ایک ایک انچ پر گہرے زخم لگ چکے تھے۔ہمسایوں نے گھبرا کر پولیس کو بلوا لیالیکن سپارٹا کو کی غیر متوازن صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے نفسیاتی علاج کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہفتے بھر کے آرام اور علاج کے بعد ان کی ذہنی حالت بہتر ہو جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -