وہ کیڑا جو انسانی جلد میں گھر بنالے

وہ کیڑا جو انسانی جلد میں گھر بنالے
وہ کیڑا جو انسانی جلد میں گھر بنالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے ایک شخص کے لئے افریقہ کا دورہ عمر بھر کے لئے خوفناک خواب بن گیا۔ خبررساں ادارے "ایشیا ون"کے مطابق ما نامی شخص کاروبار کی غرض سے افریقہ کے دورہ پر گیا جہاں اسے جلد پر خارش اور سرخ دھبوں کی شکایت پیدا ہو گئی ۔ چین واپس پہنچنے پر ما نے مقامی ڈاکٹر سے رابطہ کیالیکن اس کے پیٹ اور رانوں پر خارش میں کمی نہ آئی جس پر اس نے ایک ہسپتال میں ماہر جلد سے رابطہ کر لیا۔ہسپتال میں جب ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہو کہ اس کی جلد کے نیچے ننھے کیٹرے ہیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے اس کی جلد سے 20عدد کیٹرے نکال لئے جو زندہ تھے اور کلبلا رہے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہا یہ "ٹومبا مکھی"کے انڈوں سے نکلنے والے کیٹرے ہیں جو بڑھ کر مکھی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ مکھی افریقہ میں عام پائی جاتی ہے اور عموماً جنگلوں میں انسانوں کو کاٹ لیتی ہے جس کے بعد جسم میں کیٹرے پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -