22سالہ امریکی نرس کو اغواء کرلیاگیا، سی سی ٹی وی ویڈیوجاری

22سالہ امریکی نرس کو اغواء کرلیاگیا، سی سی ٹی وی ویڈیوجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی) امریکہ میں دوست کی سالگرہ میں شرکت کے بعد گھر واپس جانے والی بائیس سالہ نرس کو نامعلوم افرادنے اغواء کرلیا،22 سالہ نرس کے اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیوجاری کردی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا میں نرس کے اغواکا یہ واقعہ منگل کی رات ساڑھے نو بجے پیش آیاتھاجب 22 سالہ نرس کارلیشا سالگرہ میں شرکت کرکے گھرجارہی تھی کہ سیاہ لباس میں ملبوس ایک شخص نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھالیا،مزاحمت کے دوران گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -