کس دن کس قسم کے کھانے کھانا چاہئیں؟ دلچسپ رپورٹ

کس دن کس قسم کے کھانے کھانا چاہئیں؟ دلچسپ رپورٹ
کس دن کس قسم کے کھانے کھانا چاہئیں؟ دلچسپ رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ ہفتے کے مختلف دنوں میں مختلف قسم کے کھانے کھاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ یہ کھانے دنوں کی مناسبت سے کھائیں تو آپ کو زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کون سا کھانا کس دن کھانا مفید ہے۔
جمعہ
مسلمانوں کے لئے یہ دن انتہائی متبرک ہے جبکہ ماہرین نجوم کا خیال ہے کہ یہ دن ستارہ عطارد کا ہے جو کہ دوہری طاقت رکھتا ہے اس لئے اس دن کوئی بھی کھانا کھایا جا سکتا ہے۔
ہفتہ
یہ دن ستارہ زحل کا ہے جو کہ تیل پر حاوی ہے لہذا اس دن تیل سے بنی ہوئی چیزیں کھانا زیادہ مفید ہے۔
اتوار
یہ دن سورج کا دن سمجھا جاتا ہے اور اس دن گوشت ، پھل وغیرہ کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
پیر
یہ دن چاند کا دن خیال کیا جاتا ہے جس میں پانی حاوی ہوتا ہے لہذا ایسی اشیاءجن میں پانی کی فراوانی ہو انہیں کھایا جائے۔ مثال کے طور پر تربوز، کھیرااور کدو کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
منگل
یہ مریخ کا دن ہے جو کہ حرارت کی علامت ہے ۔ اس دن آم، کھجور، اناناس کا استعمال ضروری ہے۔
بدھ
 جمعہ کی طرح یہ دن بھی ستارہ عطارد کا دن ہے اور اس دن بھی کسی قسم کا کھانا کھایا جا سکتا ہے۔
جمعرات
یہ دن ستارہ مشتری کا دن ہے اور اس دن ایسے پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے جن کا رنگ زرد یا نارنجی ہو۔ آپ اس دن مالٹے، لیموں، آپ، کیلے استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -