صحت کےلئے کینو کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ واقف نہیں

صحت کےلئے کینو کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ واقف نہیں
 صحت کےلئے کینو کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ واقف نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے سنا ہو گا کہ روز ایک سیب کھائیں اور بیماری سے بچیں لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ مالٹا میں بھی وہ سب کچھ موجود ہے اور اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں گے تو آپ متعدد بیماروں سے بچتے ہوئے انتہائی صحت مند رہ سکتے ہیں ۔آئیے مالٹے کے کچھ فائدے دیکھتے ہیں۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا
مالٹے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر یہ روزانہ استعمال کئے جائیں تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
جلد کے لئے انتہائی مفید
انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے ویسے اس کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔ مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے ۔اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا اور آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گے۔
بینائی کے لئے مفید
مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔
معدے کے السر کے لئے مفید
فائبر انسانی معدے کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ مالٹے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر آپ قبض یا معدے کے السر کی پریشانی سے دوچار ہیں تو آج ہی سے مالٹے کھانے کا تہیہ کرلیں اور اپنے معدے کو مضبوط بنائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -