نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، مفتی محمد سعید

نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)چھتر گام ہلاکتوں کے خلاف عوامی رد عمل جائز ٹھہراتے ہوئے پی ڈی پی سرپرست اعلی مفتی محمد سعید نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ ہندوارہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم افراد کی ہلاکت کو کسی بھی زاویہ سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس قسم کے واقعات قیام امن کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نوے کی دہائی میں بھی اسی قسم کے واقعات کے نتیجہ میں ہی نامساعد حالات پیدا ہوئے تھے،دو دہائی تک خون خرابہ کے بعد عوام ایک بار پھر حالات کو خراب ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ۔
مفتی سعید نے کہا کہ اس قسم کے سانحات سے ہونے والے نقصاناتکا ازالہ ناممکن ہے پھر بھی اعلی ترین سطح پر کی جانے والی انضباطی کارروائی سے کسی حد تک لوگوں کا اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ اپنے پیش روﺅں کے اس مسئلہ کو پر امن طریقہ سے حل کرنے کے عزم کو آگے بڑھائیںاور ریاست میں امن قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بھارتی فوج میں تخفیف اور افسپا جیسے قوانین کی منسوخی دائمی امن کیلئے بنیاد بن سکتے ہیں۔ مفتی سعید نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر سماج کے تمام طبقہ جات بشمول حریت پسندوں کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات شروع کر ے تا کہ تمام تنازعات کا قابل قبول حل تلاش کیا جا سکے اورجب تک ایسے جرات مندانہ قدم نہیں اٹھائے جا سکتے تب تک مفاہمت کے امکانات مزید سکڑیں گے اور بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2002الیکشن کے بعد پی ڈی پی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج لوگوں کا اعتماد بحال کر کے ان میں جذبہ تحفظ پیدا کرنا تھااور حکومت تشکیل دینے کے بعد پی ڈی پی نے دوسری پارٹیوں کے برعکس اپنے اس ایجنڈہ کوعملی جامہ پہنانے کے لئے سر توڑ کوشش کی ۔

مزید :

عالمی منظر -