چھترگام میں نوگام کے دو معصوم بچوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کی کرتے ہیں،سید علی گیلانی

چھترگام میں نوگام کے دو معصوم بچوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کرنے پر کشمیری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران ہمارے کارکن کو گرفتار کرکے متاثرین تک ریلیف پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں، حکمران ہمارے کارکن کو گرفتار کرکے متاثرین تک ریلیف پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں،اقوامِ متحدہ، ریڈکراس، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور مسلمان ممالک سیلاب سے تباہ حال کشمیرپر خصوصی توجہ دیں سرینگر و میں سینٹرل ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت نے سیلاب زدگان کو بے یارومددگار چھوڑ کر حصول اقتدار کو ترجیح دی۔
 ایسے میں ہماری تحریک اور سینٹرل ریلیف کمیٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی مشکلات، ظلم وجبر، قتل وغارت گری، چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں جٹ جائیں اور مصیبت زدہ کشمیری عوام کی حتی الامکان مدد کرکے ان کے دکھ درد کو بانٹنے میں اپنے آپ کو وقف کریں، کیونکہ اس وقت لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، جن کے پاس راتیں گزارنے کے لیے چھت میسر نہیں اور نہ کھانے کے لیے غذائیں۔ انہوں نے کہا سیلاب زدگان مصائب جھیل رہے ہیں اور حکمرانوں نے مصیبت زدہ کشمیری عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں دکھائی بلکہ کشمیر سے لیکر دہلی تک تمام بھارت نوازوں نے مداری اور تماشائی کا کردار ادا کیا اور جب کشمیری قوم کو مصیبت کے وقت مصیبت سے نجات دلانے کے لیے ہمدردی اور مدد کی ضرورت تھی، تواقتدار کے بھوکوں نے الیکشن کا بگل بجاکر عوام کی مصیبتوں میں از حد اضافہ کردیا اور پوری قوم کو سیلاب کی عظیم تباہ کاری کے بعد بے آسرا چھوڑ دیا گیااور ننگ انسانیت کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی آباد کاری کے بجائے اقتدار کے سنگھاسن پر بیٹھنے کے اقدامات کرنے میں مشغول ومصروف ہوگئے اور ان اقتدار پرستوں کی کرسی تک پہنچنے کی دوڑ ایسی لگی ہوئی ہے جیسے کشمیر میں کچھ ہوا ہی نہیں اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ گیلانی نے کہا تحریک حریت 7ستمبر سے ہی لوگوں کے بچاﺅ، ریلیف اور آبادکاری میں تن من جٹ گئی اور اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے لوگوں تک امدا پہنچانے کا بھرپور کام کرتی رہی۔ متعصب حکمرانوں اور ظلم وجبر کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ایڈمنسٹریشن نے تحریک حریت پر شکنجہ کس کر کارکن سے لیکر ذمہ داروں تک کو گرفتار کرنے کی جارحانہ مہم چلاکر لوگوں تک ریلیف پہنچانے میں زبردست رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔ انہوں نے کہا ایڈمنسٹریشن اور حکومت کا یہ رویہ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیرقانونی ہی۔ گیلانی نے اقوامِ متحدہ، ریڈکراس، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور مسلمان ممالک کو سیلاب سے تباہ حال کشمیر کی صورتحال کی طرف خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔اس دوران میں گیلانی نے چھترگام میں نوگام کے دو معصوم بچوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ درایں اثنا تحریک حریت کا ایک اعلی سطحی وفد نے شہدا کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

مزید :

عالمی منظر -