ترکی کا افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

ترکی کا افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے پی پی) ترکی نے افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے انقرہ میں افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ مو لود جاوش اولو نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ باہمی تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینا ترکی کی خارجہ پالیسیوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے افریقہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 2018 ءتک 50ارب دالر تک بڑھانے کا ہدف بنا رکھا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ مشترکہ عملی منصوبے میں کھیتی باڑی ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ تجارت و سرمایہ کاری ‘ توانائی ‘ امن وسلامتی کی طرح کے معاملات سمیت کئی دورے موضوعات کو زیر غور لایا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -