مصر کی عسکری تنظیم انصار بیت المقدس نے داعش کی اطاعت قبول کر لی

مصر کی عسکری تنظیم انصار بیت المقدس نے داعش کی اطاعت قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (این این آئی)مصر میں عسکری کارروائیوں میں ملوث رہنے والی انصار بیت المقدس میں شامل عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد نے داعش کی اطاعت قبول کر لی ۔اس سلسلے میں انصار بیت المقدس کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں انصار بیت القدس نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ وہ داعش سے متاثر ہے اور اس سے رہنمائی بھی حاصل کرتی ہے۔واضح رہے القاعدہ سے متاثرہ داعش نے عراق اور شام کے کافی سارے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور مشرق وسطی کے نقشے کو نئے سرے سے ترتیب دینا چاہتی ہے۔امریکا نے ایک عالمی اتحاد تشکیل دے کر داعش کے خلاف عراق اور شام میں فضائی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ لیکن داعش کی سرگرمیوں کو روک لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔انصار بیت المقدس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اللہ پر ایمان کے بعد ہم نے اللہ کے وفادار اور عراق وشام میں خلیفتہ المسلمین ابو بکر البغدادی کی بیعت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی جولائی 2013 میں برطرفی کے بعد سے مصر کو جزیرہ نما سیناءمیں بڑھی ہوئی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ان کارروائیوں میں سے متعدد کی ذمہ داری انصار بیت المقدس نے قبول کی ہے۔مصری حکومت نے ماہ اکتوبر کے اواخر میں سیناءاور اس سے ملحق علاقوں میں تین ماہ کے لیے اس وقت ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی جب سیناءمیں ایک ہی کارروائی کے دوران 33 سکیورٹی اہلکار ہلاک کر دیے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -