سوشل میڈیا پر بھارتی فلمی ستاروں کی دھوکہ بازی پکڑی گئی

سوشل میڈیا پر بھارتی فلمی ستاروں کی دھوکہ بازی پکڑی گئی
سوشل میڈیا پر بھارتی فلمی ستاروں کی دھوکہ بازی پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی فلمی ستارے لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بننے کے لئے مختلف چیزوںکا استعمال کرتے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنے پرستاروں میں بہت مقبول ہیں لیکن حال ہی میں بھارتی فنکاروں کی ’دونمبری‘پکڑی گئی۔ بالی ووڈ کے یہ فنکارٹویٹر پر ’جعلی‘ فالوﺅرز حاصل کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی ٹویٹر پر بہت زیادہ فالوئنگ ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے ٹاپ ٹین ستاروں کے ٹویٹر اکاﺅنٹ ’ٹویٹر آڈیٹ‘ کے ذریعے چیک کیے گئے اور دلچسپ باتیں پتا لگیں۔
1۔ شاہ رخ خان
کنگ خان ٹویٹر پر فین فالوﺅنگ میں سب سے کامیاب اداکار ہیں اور دیگر اداکارو ںمیں ان کے سب سے زیادہ مداح ہیں۔ان کے 13لاکھ اصل اور 19لاکھ ‘جعلی‘ فالوﺅرز ہیں۔

2۔دیپیکا پڈاکون
ان موصوفہ کے ٹویٹر پر سب سے زیادہ ’سپام‘ لائیکس ہیں ۔اب کیا کریں وہ کامیابیاں سمیٹنے میں اس قدر مگن ہیں کہ انہیں اس معمولی بات پر غور کرنے فرصت ہی نہیں۔ان کے نو لاکھ فین اصل جبکہ 25لاکھ فین ’جعلی‘ ہیں۔

3۔سلمان خان

دبنگ خان کو ٹویٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی فین فالوﺅنگ کافی کم ہے۔ان کے بھی نو لاکھ اصل اور 24لاکھ فین ’جعلی‘ فالوﺅرزہیں۔

4۔پریانکا چوپڑا

ان کے زیادہ فین بھی جعلی ہیںیعنی ان کے اصل فالوﺅرز نولاکھ جبکہ 29لاکھ’ جعلی ‘ہیں۔

5۔عامر خان

باقی ستاروں کی طرح ان کے ’جعلی‘ فالوﺅرز زیادہ ہیں یعنی ساڑھے نو لاکھ اصل اور 28لاکھ ’جعلی ‘فالوﺅرز ہیں۔

6۔سوناکشی سنہا
ہٹ فلمیں دینے کے باوجود ی سوناکشی کے ٹویٹر پر اصل فالوﺅرز کم ہیں یعنی صرف ساڑھے چار لاکھ اصل اور 13لاکھ ’جعلی ‘فالوﺅرز۔

7۔سونم کپور

فلموں میں محنت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹویٹر پر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کے ساڑھے تیرہ لاکھ اصل اور 37لاکھ’ جعلی ‘فالوﺅرز ہیں۔

8۔ابھیشیک بچن
اپنے والد اور بیوی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ابھیشیک کی پرفارمنس بھی کوئی خاص اچھی نہیں۔ ان کے چھ لاکھ اصل اور 23لاکھ ’جعلی ‘فالوﺅرز ہیں۔

9۔اکشے کمار

کافی زیادہ ہٹ فلمیں دینے کے باوجود ان کے صرف سات لاکھ اصل 22لاکھ ’جعلی‘ فالوﺅرز ہیں۔

10۔رنویر سنگھ

یہ تمام ستاروں میں ٹویٹر پر سب سے صاف ستھرے فنکار ہیںان کے ایک لاکھ 27ہزار اصل اور ایک لاکھ 27ہزار ’جعلی‘ فالوﺅرز ہیں۔

مزید :

تفریح -