اسلامی تحریک طلباءکے زیراہتمام یوم شہدائے کربلا ؓ پر تقریبات

اسلامی تحریک طلباءکے زیراہتمام یوم شہدائے کربلا ؓ پر تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )اسلامی تحریک طلباءنے عشرہ فاروقؓ وحسین ؓ کے تحت یوم شہدائے کربلا ؓ پر بھی تقریبات کا اہتمام ملک بھر کے یونٹس میں کیا مرکزی دفترمیں مرکزی تقریب فکر حسین ؓ سیمینار،متعدد نجی تعلیمی اداروں میں طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی، ترجمان محمد عدنان،فہیم جاویدنے کہا کہ شہدائے کربلا ؓ حق و صداقت پر ڈٹ گئے اور نظام خلافت کا تحفظ کیا حضرت امام حسن ؓو امام حسین ؓ نے اپنی ساری زندگی اسلام کے اصولوں پر گزاری اور امت کو پیغام دیا کہ کسی دور میں بھی کفر ، باطل، شرک، طاغوتی نظام حکومت جمہوریت، ملوکیت، اشتراکیت ، سوشلزم، نیشنل ازم سمیت کسی بھی انسان ساختہ نظام حکومت کو قبول نہ کرنا اللہ کی حکومت قائم کرنے کےلئے ہر دور کی یزیدیت کا انکار لازم وملزوم ہے21 ہجری کو شہدائے کربلا ؓ نے کرب وبلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کرکے امت کو بیدار کردیا یہ بیداری اب قیامت تک رہے گی امت باطل نظام کے خلاف برسر پیکارر ہے گی۔


. تفصیلات کے مطابق نارووال، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، لیہ، ہری پور،اسلام آباد،کراچی،کشمیر سمیت سینکڑوں مقامات پر دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح اسلامی تحریک طلباءنے تقریبات کا اہتمام کیا تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عطاءالرحمان،چوہدری تنویر،عبدالوحید فاروقی،عبدالرحمان،رفیق الرحمان،شاہد نذیر،کلیم الرحمان ،ممتاز کشمیری،قاری محمد اکبر،محمد شکیل ودیگر نے کہا کہ فلسفہ شہادت حسین ؓ کو اپنی زندگیوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اہل بیت ؓ سے محبت ایمان کےلئے لازم وملزوم ہے آل رسول کا دامن ہی ہمیں جنت میں لےکر جائے گا اسلامی تحریک طلباءفکر حسینی ؓکے پرچار میں مصروف عمل ہے۔