کینٹ ہائی سکول آرے بازار کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

کینٹ ہائی سکول آرے بازار کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کینٹ ہائی سکول‘ عارف جان روڈ‘ آر اے بازار‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ لیڈی میکلیگن ہائر سیکنڈری سکول‘ لاج روڈ‘ لاہور‘دی نیشن اکیڈمی‘ گلشن راوی‘ لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ رانا ٹاﺅن‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 799 تھی ۔