کلامِ اقبالؒ کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے، ولید اقبال

کلامِ اقبالؒ کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے، ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کلامِ اقبالؒ کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے والدین کا ادب و احترام کریں اور ان کا کہنا مانیں۔ان خیالات کااظہار علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال ایڈووکیٹ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کیا تھا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ولید اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے علامہ محمد اقبالؒ نے بچوں کیلئے بہت سی نظمیں لکھی ہیں ،ان نظموں میں بچوں کے علاوہ بڑوں کیلئے بھی پیغام اور سبق موجود ہے بچے کی دعا ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ ان کی ایک مشہور نظم ہے جو ہر روز طلبہ اپنے سکولوں میں پڑھتے اور سنتے ہیں اس نظم میں علامہ محمد اقبالؒ نے ہمیں چند پیغامات دئیے ہیں جنہیں سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کو اپنے والدین بالخصوص اپنی والدہ سے بڑی محبت تھی۔انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال پر ایک طویل نظم بھی لکھی جو ان کے دلی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔