یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا95واں اجلاس

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا95واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا95واں اجلاس گزشتہ روز پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میںڈاکٹر محمد وقاص ربانی ایم فل بیہوریل سائنسز، ڈاکٹر مارخ غفور ایم فل مائیکرو بیالوجی، ڈاکٹر عبدالرحمن ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر فیض احمد ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر سادیہ رضا ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر ثناءچوہدری ایم فل اورل بیالوجی، ڈاکٹر عدنان بشیر ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر ثوبیہ نیاز ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر فضل خالق ایم ایس نیورو سرجری اور ڈاکٹر صائمہ تبسم ایم ڈی ایس آرتھوپیڈیکس شامل تھے اجلاس میں گزشتہ ہفتہ وفات پانے والے یو ایچ ایس کے سابقہ رجسٹرار پروفیسر ظفر اقبال کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے09 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔