ٹرانسپورٹ کی کمی سے مسافر پریشان ،ایل ٹی سی سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

ٹرانسپورٹ کی کمی سے مسافر پریشان ،ایل ٹی سی سفری سہولیات فراہم کرنے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( اسد اقبال ) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی صو بائی دارالحکو مت کے با سیو ں کو آسان سفری سہو لیا ت کی فراہمی میں مکمل نا کا م ہو چکی ہے اور لاہور میں مختلف روٹس پر چائینہ سے درآ مد کی جانے والی 1ہزار سی این جی بسیں آپر یشنل کر نے کا خواب 4سال کا عر صہ گزرنے کے باو جو د شر مند ہ تعبیر نہ ہو سکا ہے ۔ جس کے باعث لاہور میں سفر ی سہو لیات کا فقدان تا حا ل بر قرار ہے ۔جس سے روزانہ ہزاروں شہریو ں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے مسائل کا سا منا ہے ۔ پاکستان رپورٹ کے مطا بق لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی نے شہر یو ں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اور لاہور میں واقع پبلک ٹرانسپور ٹ کے 102سے زائد روٹس پر مسا فر گاڑیو ں کی کمی سے ملا زمت کی غر ض سے سفر کر نے والے شہریو ں اور طلباءو طا لبات کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تا خیر کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔رپورٹ کے مطا بق لاہور بھر میں روزانہ لا کھو ں مسا فر پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر تے ہیں جس کے لیے کم از کم 1500سی این جی بسو ں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر سا یہ 700کے قر یب مسا فر بسیں چل رہی ہیں جو بہت ہی کم ہیں اور مسا فر گاڑیو ں کے فقدان کے باعث شہریو ں کو سفر کر نے میں دشواریو ں کا سا منا لا حق ہو تا ہے جبکہ خواتین شد ید رش کے با عث کھڑے ہو کر سفر کر نے پر مجبو ر ہو تی ہیں۔دوسری جانب چنگ چی رکشو ں نے لاہور کے بیشتر روٹس پربسو ں کی کمی کو پورا کر تے ہوئے شہریو ں کے لیے سو د مند ثا بت ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ٹی سی کی جانب سے چینی کمپنی کے سا تھ جاری معائدہ کھٹائی کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ معائدہ کے تحت کمپنی کو رقو م کی ادائیگی میں تا خیر ہے ۔ اور اب ایل ٹی سی کے حکا م چین میں دوسری کمپنیو ں کی تلا ش کر رہے ہیں جو ان کی ڈیما نڈ کے مطا بق پبلک ٹرانسپورٹ کی تیاری کر سکیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کی ایل ٹی سی چائینہ کمپنیو ں سے اپنے مقا صد میں نا کام ہو نے کے ساتھ ساتھ فنڈز کا ضیا ع ہو رہا ہے جس پر حکو مت پنجا ب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ایل ٹی سی پر چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہو ئے لاہور میں مسا فر گاڑیو ں کے فقدان کو ختم کر نے کے لیے تھنک ٹینک پا لیسی تر تیب دی جائے ۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تر جمان نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایل ٹی سی لاہور میں عا لمی معیار کے مطا بق ماحول دو ست مسا فر گاڑیو ں کے لیے سر گرم عمل ہے ۔جس کے لیے چائینہ کی مختلف کمپنیو ں سے بات چیت جاری ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ لاہور کے روٹس پر 1ہزار سے زائد مسا فر بسو ں کی ضرورت ہے ۔جس کے لیے بہت سے منصو بے پا ئپ لائن میں ہیں ۔