ہنگری سفارتخانے کے وفدکا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

ہنگری سفارتخانے کے وفدکا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسز صبا صادق ، چیئرپرسن، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی خصوصی دعوت پرہنگری سفارتخانے کے تین رکنی وفد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا وفد میں اتیلا کوکسز، مارٹن ونسز، باربولا گرڈن اور آندرے شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد صوبہ پنجاب میں قائم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سسٹم کا مطالعہ کرنا اور حکومت پنجاب کی جانب سے بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کیلئے مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا تھا وفد کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کادورہ کروایا گیا اور بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور بیورو کے انتظامی امور کے متعلق خصوصی بریفینگ دی گئی اس موقع پر وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بے سہارا بچوں کیلئے بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اس موقع پرمسز صبا صادق ، چئیرپرسن، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اورفاطمہ شیخ، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کی جانب سے وفدکا شکریہ ادا کیا۔