بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،11پکڑے گئے

بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،11پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے):ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے راوی روڈ، لاری اڈہ، اسٹیشن، مال روڈ، جی پی او، ریگل چوک، جیل روڈ، چائینہ چوک، شادمان، کینال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، بھیکے وال، کیمپس ، برکت مارکیٹ میں کارروائی کر تے ہوئے 11بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 04 عورتیں اور07 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے06 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور05 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔