پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین پر کئی سودے بازی نہیں کرے گی، ثمینہ خالد

پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین پر کئی سودے بازی نہیں کرے گی، ثمینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے خلاف مطالبات پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین پر کسی بھی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کرے گی کیونکہ ہماری قیادت اور کارکنوں نے آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہم حکومت کو قومی اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے روز گار پر حکومت کو ڈاکہ مارنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے اور عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ہے حکومت سوائے عوام کے مسائل میں اضافے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے حکومت ہر محاز پر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔