عزادار امام حسین ؓ پر دہشتگرانہ حملہ انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے،توحید علوی

عزادار امام حسین ؓ پر دہشتگرانہ حملہ انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے،توحید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )عاشورہ کے روز عزاداری امام حسینؑ پر دہشت گردانہ حملے اورکزئی ایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے پہلے بھی کئی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی مثبت اقدام نہیں اُٹھایاگیا۔ان خیالات کا اظہار لور اورکزئی کے مرکزکلایہ میں لوکل تنظیم علمدار فیڈریشن کے صدرنے کیا۔آئی ایس او پاکستان پشاورڈویژن کے صدر توحید علوی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملو ث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور قرا ر واقعی سز ا دی جائے۔