سید الطاف محی الدین قادری ؒکا عرس

سید الطاف محی الدین قادری ؒکا عرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) دربار قادریہ فاضلیہ میں سالانہ عرس مقدس حضرت سید الطاف محی الدین قادری رضوان اللہ علیہ صبح 10بجے تلاوت قرآن سے آغاز ہوا۔نعت خواں حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور حافظ وسیم عباس نے نعت رسول مقبول اور منقبت غوث پاک ؓ پیش کی ڈاکٹر محمود علی ملک ، چیف جسٹس (ر)خواجہ شریف ،علامہ راغب حسین نعیمی نے اپنے خطاب میں عاشورہ محرم اور سیرت غوث پاک ؓ پر روشنی ڈالی۔ آخر میں سلام کے بعد سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ حضرت سید قمران محی الدین قادری نے اسلام کی سربلندی ،ملک پاکستان کے استحکام کے لئے دعا کروائی عرس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔