پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت آئین و جمہوریت کی بالادستی کی مکمل حمایت کریگی،میاں ایوب

پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت آئین و جمہوریت کی بالادستی کی مکمل حمایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبات کی بجائے اسمبلی کے ایوان سے مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلی کے اندر ہی اپنی آواز بلند کرنی چاہئے کیونکہ اسمبلی ہی واحد فورم ہے جہاں سے آپ عوام کی فلاح و بہبود کے کام کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں سڑکوں پر معاملات حل نہیں ہوتے بلکہ خراب ہوتے ہیں ۔میاں محمد ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت آئین و جمہوریت کی بالادستی کی مکمل حمایت اور کسی بھی ماوراء آئین اقدام کی پوری طرح سے ڈٹ کر مخالفت کر ئے گی اور بطور اپوزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی (ن) لیگ کی قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور عوام کو ریلیف دینا ہو گا ۔