عمران خان بہت جلد سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، اللہ رکھا چوہدری

عمران خان بہت جلد سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، اللہ رکھا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جس تیزی سے اپنا موقف بدلتے ہیں اس تیزی سے تو وہ گیند بھی نہیں کراتے تھے ،عمران خان فاسٹ باؤلر کم اور فاسٹ سیاستدان زیاد ہ ہیں ،وہ ایک ہی لمحہ میں اپنا موقف تبدیل کرلیتے ہیں انہیں علم نہیں ہوتا چند لمحے قبل انہوں نے کیا کہا ہے اور اب وہ کیا کہہ رہے ہیں،ان کے اردگرد کے لوگ انہیں بتا نے سے قاصر ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،دھرنے میں ہر روز انہوں نے نیا اعلان کیا مگر ابھی تک ان کا کوئی اعلان حقیقت نہیں بن سکا ان کا30نومبر کا احتجاج بھی ناکام ہوجائے گا اور وہ سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں ،ان کی اپنی جماعت کے لوگ عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ناقابل اعتباد شخص ہیں ان کا ساتھ دے کر غلطی ہے اور اب اس غلطی کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔