پنجاب کی متعدد تحصلیں و آن لائن موضع جات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سے محروم

پنجاب کی متعدد تحصلیں و آن لائن موضع جات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لااہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو کے زیرنگرانی کام کرنے والی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ کے من پسند فیصلے ،صوبہ پنجاب کی متعدد تحصیلیں اور آن لائن موضع جات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سے محروم کردیئے گئے،سروس سنٹر انچارج صاحبان کو کھل کر اختیارات استعمال کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ کی مخصوص لابی میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور اپنے من پسند لینڈ ملازمین کو نوازنے کےلئے نت نئے تجربے اور حربے استعمال کرتے ہوئے دیکھائی دیتی ہے جس کی مثال ضلع راولپنڈی کی تحصیل گجر خان کو دیکھ کر بخوبی لگائی جاسکتی ہے جہاں پر سو فیصد کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے 190سے زائد موضع جات آن لائن ہو چکے ہیں اور اس تحصیل میں انتقالات کی تصدیق کاکام تحصیلداران صاحبان اور سروس سنٹر انچارج صاحبان کے ذریعے کر وایا جا رہا ہے اس کے علاوہ ضلع بہاولپور کی تحصیل یزمان اور خیر پور شامیاں والی میں بھی 100فیصد آن لائن موضع جات کی موجودگی کے باوجود سروس سنٹروں پر سروس سنٹر انچارج صاحبان کے ذریعے انتقالات کی تصدیق کی پریکٹس کروائی جارہی ہے حالانکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو اس مقصد کےلئے پنجاب حکومت نے بھرتی کیا ہوا ہے اور ان تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی تعیناتی بھی کی جاسکتی ہے لیکن من پسند افراد کو نوازنے کی پریکٹس نے ثابت کیا ہے کہ پی ایم یو کی انتظامیہ ایسا ہر گز نہیں چاہتی ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی ابتدائی ا طلاعات اور ذرائع کا کہنا ہے کہااگر پنجاب بھر کی تحصیلوں کا وزٹ کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے تو سینکڑوں کی تعداد میں کمپلینٹس منظر عام پر آجائیں گی جہاں کے کرتا دھرتا سروس سنٹر انچارج صاحبان کو بتادیا گیا ہے سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو پنجاب اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب عرفان الہی سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے تاہم اس ضمن میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب اور ڈائریکٹر آپریشنل کا اضافی چارج سنبھالنے والے آفیسرمبشر شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس ایشو پر موقف دینے سے معذرت کی اور آگاہی دی کہ ڈائریکٹر آپریشنل جو کہ حج کے فریضہ کے سلسلے میں گئے وہ خود ہی اس طرح کے سوالات کے جوابات دیں گے۔