حکمران دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں،سعدیہ سہیل

حکمران دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں کیونکہ اگر شفاف طریقے سے تحقیقات ہوئی تو حکمرانوں کو گھر جانا پڑے گا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف قانون بنا دینے سے دھاندلی ختم نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران سب مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول تک اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔ مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے ،چند لوگ اس جماعت کو چلارہے ہیں جمہوری جماعت کے قائدین کو علم ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے کیا ہیں اور اس نظام کوکس طرح مضبوط کیا جاتا ہے۔