سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا آصف محمود کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ ملزم کی ضمانت میں آج تک توسیع کردی تھی ۔عدالت نے پچھلی سماعت پر کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں حاضر تھا تاہم وکیل استغاثہ نے عدالت سے ملزم کی جانب سے دائر درخواست پر بحث کے لئے مہلت مانگ لی تھی جس پرعدالت نے وکیل استغاثہ کی استدعا پر مہلت دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی مذکورہ ملزم پر الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے الزام میں استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔