پیٹرولیم مصنوعات کی کمی ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو کرایہ نامہ جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی کمی ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو کرایہ نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے تاکہ کرایوں میں کمی کے فیصلے پر بھرپور عمل درآمد کروایا جا سکے۔ اس سلسلے میں آج ایل ٹی سی کے شعبہ انفورسمنٹ نے لاہور کے مختلف علاقوں جن میں آراے بازار، چونگی امر سدھو،نیازی شہید چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، چوبرجی اور دیگر علاقو ں میں اضافی کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامہ واضح جگہ پر چسپاں نہ کرنے پر پبلک سروس وہیکل کے خلاف کاروائی کی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف نے کہا کہ شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے لاہور میں بسوں /منی بسوں اور ویگنوں کے مختلف روٹس پر انفورسمنٹ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں تاکہ لوگ رعایتی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔