صوبائی حلقہ 141 کے نامزد صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کیاجائے، چودھری محمد آصف

صوبائی حلقہ 141 کے نامزد صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کیاجائے، چودھری محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونین کونسل 22 کوٹ خواجہ سعید کے سابق ناظم چودھری محمد آصف جٹ، یوتھ ونگ کے صدر محمد صابر بٹ سابق کونسلروں ڈاکٹر ظفر اقبال، رفاقت سہوترہ عبدالرﺅف بٹ، اسامہ بٹ اور خاتون ممبر کلثوم لطیف بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز شریف ایم این سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبائی حلقہ 141 میں ن لیگ کے نامزد صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کریں عہدیداروں نے پارٹی کو فعال کرنے میں ہمیشہ عدم دلچسپی برتی اور کبھی بھی کسی معاملے پر ن لیگ کے کارکنوں سے مشاورت تو دور کی بات کبھی رائے تک نہ لی ہے انہوں نے کہا دیانتدار اور عوامی خدمت سے سرشار لوگوں کو آگے لایا جائے تاکہ پارٹی حلقے کی سطح پر دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرسکے۔