پی ٹی آئی نے عوام کو ووٹ کی طاقت اور بنیادی حقو ق کے بارے آگاہی دی، فضہ ذیشان

پی ٹی آئی نے عوام کو ووٹ کی طاقت اور بنیادی حقو ق کے بارے آگاہی دی، فضہ ذیشان
پی ٹی آئی نے عوام کو ووٹ کی طاقت اور بنیادی حقو ق کے بارے آگاہی دی، فضہ ذیشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( دیبا مرزا سے ) تحریک انصاف لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے روزنامہ پاکستان کو خصوصی انٹر یو دیتے ہوئے کہا کہ پا کستان میں عوام کو ووٹ کی طاقت اور بنیادی حقوق کے بارے آگاہی ایک واحد سیاسی جماعت نے دی ہے جو کہ پاکستان تحر یک انصاف ہے مگر خاندانی سیاست کر نے والے صرف اپنی جائیدادوں کو بڑ ھانے اور غیر ملکوں میں اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں جسکے باعث عوام غر یب سے غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے سانحہ واہگہ بارڈر پر گہر ے دُکھ اور غم کا اظہار کے بعد سخت الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گر د سر عام گھوم رہے ہیں اس افسوس ناک واقع میں قیمتی جانیں گئیں جس کا کوئی ازالہ نہیں ہے جبکہ شہید ہونیوالوں کے گھرانوں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور اس دُکھ کی گھڑ ی میں یکجان اور متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے سامنے کھڑ ے ہو نگے جبکہ زخمی ہو نیوالوں کیلئے تحر یک انصاف کے کارکنان نے خون کے ریکارڈ عطیات دئیے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
کہ اپنے پاکستانیوں کے ساتھ کھڑ ے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعتوں نے عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے مگر اب سیاست دانوں کو پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیو نکہ پاکستان کے عوام سب کچھ جان چُکے ہیں اور سیاستدانوں کی خاندانی سیاست کا خاتمہ کر تے ہوئے اب نیا پاکستان بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے ہی محروم ہیں مگر اب تحر یک انصاف کا سمندر کر پٹ حکمرانوں کوڈبو کر ہی دم لیگا دھاندلی سے حکومت بنا نے والے مسلم لیگ ( ن) کے حیوان ہیں کیو نکہ اپنے آپ کو شیر کہنے والوں انسان کہلوانے کا حق خود ہی کھو چُکے ہیں اور اب30 نومبر کو ایک نئی تار یخ رقم کی جائے گی اور دھاندلی کر وانے اور کر نے والوں کے چہر ے اب بے نقاب ہو جائینگے اور عوام حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تحر یک انصاف کے جھنڈ ے پاکستانی پر چم کے نیچے لگا کر یکجہتی کا اظہار کر ینگے اور کر پٹ نظام کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا تب ہی نیا پا کستان بنے گا ۔