کورٹ رادھا کشن کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،یاسر گیلانی

کورٹ رادھا کشن کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کورٹ رادھا کشن میں خاتون اور اس کے خاوند کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پے در پے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جو پنجاب حکومت کی گڈ گورننس اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے دعوے کے منہ پر طمانچہ ہے اور حکمرانوں کو اس کا جواب دینا پڑےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مبشر یعقوب، منظور حسین، عدیل نواز، راز خان، لعل محمد خان، ارشاد سیٹھی، عطاءالرحمن، ساجد علی شاہین، عدنان سہیل اور حافظ شاہد اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے تحریک انصاف عوام کو ان کے حقوق دلانے کےلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوںکے عوام کے جان و مال کا تحفظ صرف باتوں کی حد تک ہے عملی طور پر کارکردگی صفر ہے ۔