وزیر اعظم آج چین کے دورے پر روانہ ہو ں گے

وزیر اعظم آج چین کے دورے پر روانہ ہو ں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف(آج) جمعہ کوچین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو ں گے ۔دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ واربریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعظم آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں دورے کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کرینگے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ نوازشریف ایشیاپیسیفک کانفرنس میں پاکستانی وفدکی سربراہی کریں گے ۔
دورہ روانہ

مزید :

صفحہ اول -