شاہ محمود واہگہ بارڈر پر غلطی سے بھارتی حدود میں داخل

شاہ محمود واہگہ بارڈر پر غلطی سے بھارتی حدود میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (وقا ئع نگا ر خصو صی )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر پنجاب رینجرز کے جوان نے انہیں فوراً پاکستانی حدود میں کھینچ لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے بارڈر پر رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی بارڈر پر موجود زیرو لائن کی جانب بھی گئے جہاں وہ سرحد کے اس پار موجود بھارتی شہریوں سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے اوربھارتی شہری سے ہاتھ ملاتے ہوئے غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر پاکستان رینجرز کے جوان نے شاہ محمود کا ہاتھ پکڑ کر انہیں فوری پاکستانی حدود میں داخل کیا اور بیریئر کی حدود سے اگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی جب بھارتی شہری سے ہاتھ ملانے کے لیے بھارتی حدود میں داخل ہوئے تب ہی انہوں نے بارڈر پر موجود بھارتی سکیورٹی فورس کے جوان سے بھی ہاتھ ملایا جس نے شاہ محمود قریشی کو سیلوٹ بھی کیا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ میں بغیر ویزے کے بھارت چلا گیا تھا۔


مزید :

صفحہ اول -