تحرےک ا نصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق کےلئے آج پنجاب اسمبلی جائےںگے

تحرےک ا نصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق کےلئے آج پنجاب اسمبلی جائےںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی قیادت میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے آج 11بجے پنجاب اسمبلی آئیںگے جبکہ 30نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کےلئے اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دید ی گئیں‘عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنانے کےلئے حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ۔جمعرات کے روز تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اراکین صوبائی اسمبلی کو 30نومبر کے احتجاج اور تحریک انصاف کی آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کیاجبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کےلئے آج پنجاب اسمبلی میں جانے کے فیصلے تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی اعتماد میں لیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ اسمبلیاں عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے وجود میں آئی ہیں اس لئے تحریک انصاف پہلے روز سے ہی احتجاج کر رہی ہے اور ہم کسی بھی صورت ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہیںگے۔ میاں محمود الرشید نے اپنے خطاب میں کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان اورپارٹی کے فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی سے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے سپیکر کو جمع کروائے لیکن سپیکر نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کئے اس لئے آج 11بجے استعفوں کی تصدیق کےلئے اسمبلی جائیںگے اور تمام اراکین اسمبلی سپیکر سے درخواست کریںگے کہ ہمارے استعفے فوری منظور کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ0 3نومبر کے احتجاج کی کال پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور آج صرف تحریک انصاف کے جلسے یا دھرنے میں نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں ۔
شاہ محمود قرےشی

مزید :

صفحہ اول -