پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے ،سراج الحق

پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ عالمی استعماری قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے راستے کی دیوار نہ بنیں ہم پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کو ایک اسلامی وفلاحی مملکت بناکر دم لیں گے ۔ نظر یہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوں کو بنگلہ دیش میں سزائیں دی جارہی ہیں اور حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع عام کے لیے قائم کیے گئے مرکزی کیمپ میں انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے 23مارچ 1940 ءمیں یہاں قرار داد پاکستان منظور کر کے قیام پاکستان کی تحریک کا آغاز کیاتھالیکن قیام پاکستان کے بعد انگریز کے پروردہ جاگیرداروں ، سرمایہ داروں اور وڈیروں نے قائداعظم کی تحریک کو سبوتاژ کیا اور پاکستان کو فلاحی ریاست بننے نہیں دیا گیا ۔ہم اسی تحریک کو دوبارہ زندہ کریں گے اور 21 تا 23 نومبر پاکستان کے کونے کونے سے لاکھوں عوام مینار پاکستان آئیں گے ۔ زندہ دلان لاہور لاکھوں مہمانوں کے میزبان ہوں گے اس لیے انہیں بڑی تعداد میں اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتاہوں ۔ہماری تحریک کا مقصد پاکستان کو اسی منزل سے ہمکنارکرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے 68 سال سے پاکستان کو یرغمال اور عوام کو غلام بنارکھاہے ، انہوں نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ 71ءمیں پاکستان کو دو لخت کر دیا گیا اور آج اسی کرپٹ ٹولے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ان محسنوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں جنہوں نے اس نظریہ کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -