صدر نے پشاورہائی کورٹ کے چاراورلاہورہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی

صدر نے پشاورہائی کورٹ کے چاراورلاہورہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پرپشاورہائی کورٹ کے چاراورلاہورہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی ،تقررایک سال کے لئے ہوگا،صدرمملکت نے جمعرات کے روزوزیراعظم کی سفارش پرلاہورہائی کورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی ہے ،ان ججزمیں جسٹس علی اکبرقریشی ،جسٹس قاضی محمدامین ،جسٹس خالدمحمودملک ،جسٹس شاہدپرجسٹس،چوہدری محمداقبال مزدا،جسٹس چوہدری مشتاق احمد،جسٹس مسعودعابدنقوی اورجسٹس مرزاوقاص رو¿ف شامل ہیں ،صدرمملکت نے پشاورہائی کورٹ کے جن 4ججزکے تقررکی منظوری دی ان میں جسٹس محمدیونس فہیم ،جسٹس قلندرعلی خان ،جسٹس غضنفرخان اورجسٹس حیدرعلی خان شامل ہیں ان ججزکے تقررکی منظوری ایک سال کیلئے دی گئی ہے
 تقررکی منظوری

مزید :

صفحہ اول -