عمران خان جھوٹ سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہے ہیں،زعیم قادری

عمران خان جھوٹ سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہے ہیں،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جھوٹ سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہے ہیں-دھرنے میں خالی کرسیاں عمران خان کا منہ چڑانے لگی ہیں ہر روز چند سو افراد سے خطاب کرکے جی بہلاتے ہیں- سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں والوں کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے- عمران خان کی کنٹینر سیاست کو عوام نے مسترد کردیا-وزیراعظم بننے کے خبط نے انہیں بدحواس کردیا-انہوں نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ ہی ہے چاہے اسے روزانہ دہرایا جائے-سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں دھاندلی کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دے چکی ہے- زعیم حسین قادری نے کہا کہ شیخ رشید کنٹینرسیاست سے اپنی نام نہاد لیڈری چمکا رہے ہیں وہ خاطرجمع رکھیں اقتدار ان سے روٹھ چکا ہے-زعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہی ہے ، میٹروبس سمیت عوامی خدمت کے متعدد منصوبے عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں -

مزید :

صفحہ اول -