نیو انارکلی،مچھلی کے تاجر کی پُر اسرار ہلاکت

نیو انارکلی،مچھلی کے تاجر کی پُر اسرار ہلاکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)نیو انارکلی کے علاقہ میں تاجر کی پر اسرار ہلاکت،پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو انارکلی کے علاقہ کا رہائشی رضا حسین مچھلی کا کاروبار کرتا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اس کی نعش گھر میں پر اسرار طور پر پڑی ہوئی ملی جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -