ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں

ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام دوستی اور لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت اور ون ویلنگ کے خطرناک نتائج بارے جاری خصوصی آگاہی مہم میں برکت مارکیٹ چوک پرآگاہی کیمپ لگایا گیا ۔اس دوران شہریوں میں ہیلمٹ اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں خصوصی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔اس مہم کا مقصد عوام کو اخلاقی طور پر ٹریفک قوانین پر عمل پیرا کرنا اور پولیس عوام رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ اس مہم کے دوران تیسری مرتبہ شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے گئے ہیں جبکہ شہرکی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ٹریفک وارڈنز آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -