قصور : ڈکیتی و چوری کی وارداتیں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا

قصور : ڈکیتی و چوری کی وارداتیں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی رقم ،موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق الہٰ آباد کے نواح موضع نرمل کے کے قریب موٹر سائیکل LEO-7454پر سوار محمد اصغر اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا کہ ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پرروک کر نقدی رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا اورفرار ہو گئے ۔جبکہ سبزی منڈی قصور کے باہر شبیر احمد کی کھڑی ہوئی موٹر سائیکل1284-LEWنا معلوم چور لیکرفرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -