نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 70سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 70سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 70سالہ شخص کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے نعش کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے قریب مقامی افراد کو گزشتہ روز سڑک کے کنارے سے ایک نامعلوم 70سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے پولیس کے مطابق ظاہری طور پر موت کی وجہ زہریلی چیز کھانے سے معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -