پنجاب 24گھنٹوں میں554ٹریفک حادثات،441افراد شدید زخمی

پنجاب 24گھنٹوں میں554ٹریفک حادثات،441افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 554ٹریفک حادثات میں441 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیاجبکہ209افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 240 ڈرائیور ،08کم عمر ڈرائیور ،330 مسافراور85پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 43 حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -